
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آ رہا ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں ، آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، حقیقی آزادی مارچ کے لیے سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی، پیپلزپارٹی نےسندھ کے لوگوں کا پانی بند کیا ہوا ہے۔
Comments are closed.