
جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش حملے کی جاری تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملہ آور کے گھر سے مزید اہم شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے فرانزک ماہرین کے ہمراہ حملہ آور کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے تین رہائشی مقامات سے فرانزک ماہرین نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔
دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی اور بم کی تیاری کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کی ممکنہ معاون خاتون کے فنگر پرنٹس لفٹ دینے والی گاڑی سے حاصل کیے گئے ہیں۔
جیو فینسنگ سمیت ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
Comments are closed.