بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے، چیئرمین بزنس فورم فرانس

فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی طور مختلف جماعتوں کا حصہ ضرور ہیں مگر ملک و قوم اور ملکی اداروں کے مفاد کیخلاف کسی کارروائی اور بیان بازی کا حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو رہنما عدلیہ اور دفاعی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں ہم ان کے حامی نہیں ہیں۔

چیئرمین بزنس فورم فرانس کا کہنا ہے کہ ہم ملکی عدلیہ اور مسلح افواج پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے خلاف مہم کا نہ حصہ ہیں نہ اس کو برداشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ ملک سے واپس لا رہے۔

سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کسی جماعت کے لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے ہم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.