یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وہ آج ہی برسلز پہنچے تھے، جہاں پہنچتے ہی انہوں نے سفارت خانے میں آکر سب سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالا۔
ڈاکٹر اسد مجید اس سے قبل امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے۔ جہاں سے حکومت پاکستان نے ان کی نئی تعیناتی یورپین دارالحکومت برسلز میں کی ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید ایک جہاندیدہ اور پیشہ ور سفارت کار ہیں۔
امید ہے کہ ان کے عرصہ تعیناتی کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
Comments are closed.