وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے حکومت پاکستان کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کی تفصیل بتادی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے ادارے این ٹی سی کے سسٹم پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
انہوں نے کہا کہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا، این ٹی سی کے سرورز پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے کیا گیا، سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملے کو ناکام بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کی وجہ سے کچھ محکموں کی ویب سائٹس ازخود معطل ہوئیں، تمام ویب سائٹس کو 3 گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔
Comments are closed.