جماعت اسلامی کا سودی نظام کے خلاف لائحہ عمل کی تیاری کےلیے مشاورتی اجلاس ہوا۔
لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ حکومت نے سودی نظام ختم نہ کیا تو 1977ء جیسی تحریک چلائیں گے۔
دوران اجلاس امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سودی سرمایہ کاری نظام نے انسانیت کو غلام بنا رکھا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ بینک، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نجات کے بغیر پاکستان اسلامی ریاست نہیں بن سکتا ہے۔
Comments are closed.