وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر ہوئے سائبر حملے کا سدباب کرلیا ہے۔
ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیکریٹری آئی ٹی کی سربراہی میں اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سائبر حملوں کو روکنے کا مستقل حل تلاش کیا جائےگا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جن ویب سائٹس پر حملہ ہوا اُن میں وزیراعظم آفس اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔
Comments are closed.