کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 12 مئی کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، گرمی کی لہر 17مئی تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے، یہ لہر 12 مئی سے زیادہ شدت کے ساتھ پورے سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں، باغات اور فصلوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں۔
شدید گرمی کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہوگا، شہر ی 11 سے 4 بجے کے دوران باہر نکلنے سے گریز کریں۔
Comments are closed.