وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے دو پراجیکٹس بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرا بسیں جسے ہم پیپلز بسیں کہتے ہیں اس کی 49 بسوں پر مشتمل پہلی لاٹ 15 مئی کو کراچی پہنچے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 مئی کو آنے والی پہلی لاٹ کےایک ہفتے کے بعد مزید 70 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی میں کل 120 بسیں کراچی پہنچیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 20 جون تک مزید 120 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی اور جون میں کراچی کے لیے 240 بسیں اور 10بسیں لاڑکانہ کے لیے بھی آ رہی ہیں۔
شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے کی 20 بسیں مئی میں کراچی پہنچیں گی، اورنج لائن کے انفراسٹرکچر پر ابھی کام رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈیڈ لائن دی ہے کہ 30 مئی تک اورنج لائن کا سول ورک مکمل کرلیں۔
Comments are closed.