بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہوگیا جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ لاہور میں آج ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے عالمی رہنماؤں کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہمیں دوبارہ جنگلات اگانے ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے آنے والی حکومتوں کو اس جانب توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.