بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ فری ایریا میں بھی 4 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے اوپر چلا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں دن میں 4 مرتبہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی، دن میں 2 اور رات میں 2 بار بجلی بند کی جائے گی۔

لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

سیپکو کا کہنا ہے کہ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

بدین کے شہری علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے اور دور دراز علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

حیسکو کے ترجمان نے کہا کہ بدین میں لائن لاسز کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ادھر بہاول نگر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی جبکہ کچھ علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ٹانک میں بجلی کی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.