mature hookup app app for plane hookups hookup que significa hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پورٹ پر 2 مزدور گیس سے نہیں ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے، فیصل سبزواری

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر 2 مزدور گیس سے نہیں بلکہ ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعہ ویسٹ وہارف پر رات 8 بجے پیش آیا، ایک مزدور نے اطلاع دی کہ 2 مزدور نیچے ہیچ میں پڑے ہیں اور غالباً مردہ ہیں۔

کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز جہاز سے سویا بین اتارنے کے دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید کئی افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، حفاظتی تحفظ اسٹیوڈور اور جہاز کے کپتان کی ذمے داری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کے مزدوروں کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں حقائق کا تعین کرنے کےلیے جہاز کے عملے، اسٹیوڈور اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے لیے نچلے ہیچ میں سلنڈروں کو اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.