بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین میں بارودی سرنگوں کا پتا لگانے والے کتے کے لیے صدارتی اعزاز

یوکرین میں بارودی سرنگوں کا پتا لگانے والے کتے کے لیے صدارتی اعزاز

Patron and his owner Myhailo Iliev (left) are awarded medals by Ukraine's President Volodymyr Zelensky (middle) and Canadian Prime Minister Justin Trudeau (right) during a news conference in Kyiv on Sunday

،تصویر کا ذریعہUkrainian Presidential Press Service/Reuters

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیئو میں ایک تقریب میں پیٹرن نامی کتے کو 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے پر صدارتی اعزاز سے نوازا ہے۔

ڈھائی سالہ جیک رسل نے 200 بارودی سرنگوں کا پتہ چلایا ہے۔ پیٹرن یوکرین میں ایک قومی ہیرو بھی بن چکا ہے، جو روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کی علامت ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا: ’میں ان یوکرینی ہیروز کو نوازنا چاہتا ہوں جو پہلے ہی ہماری سرزمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کر رہے ہیں۔‘

صدر زیلنسکی نے اتوار کے روز ایک تقریب میں کہا کہ ایک چھوٹا سا پیٹرن نہ صرف دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کرنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ ہمارے بچوں کو ان علاقوں میں جہاں بارودی سرنگوں کا خطرہ ہے وہاں ان کو ضروری حفاظتی اصول سکھاتا ہے۔

پیٹرن کو میڈل دینے کی تقریب میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شریک ہوئے جو اتوار کے روز یوکرین کے دورے پر پہنچے تھے۔ جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو مزید اسلحہ اور آلات مہیا کرے گا۔

صدر زیلنسکی نے پیٹرن اور اس کے مالک مائی ہیلو الیئو کو تمغہ پیش کیا۔ جب پیٹرن کو میڈل دیا جا رہا تھا تو جسٹن ٹروڈو اپنی جیبوں کو ٹٹول رہے تھے جیسے وہ بھی پیٹرن کو کوئی انعام دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرن یوکرینی کی حب الوطنی کی ایک نشانی بن چکا ہے اور یوکرین کے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر ان کی ویڈیوز باقاعدگی سے جاری ہوتی رہتی ہیں۔

پیٹرن متعدد فن پاروں میں بھی نظر آتا ہے۔

ان میں پیٹرن کا ایک خاکہ ہے جو اپنی حفاظتی جیکٹ پہنے روسی میزائل پر پیشاب کر رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں پیٹرن دو مختلف مناظر کے سامنے کھڑا ہے، آدھے حصے میں وہ ایک سبز پارک میں گیند کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسرے منظر میں بمباری سے تباہ شدہ عمارت کی باقیات ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.