وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی، نریندرا مودی کی زبان بولنا بند کریں، عمران خان دشمن ممالک کو خوش کرنے کے ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں۔
شرجیل میمن نے اپنے ایک اہم بیان میں مزید کہا کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری، انارکی اور شرانگیزی پھیلانا ہے۔ پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی کہ عمران نیازی ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نفرت انگیزی کے ایجنڈے سے اگر عمران نیازی باز نہ آئے، تو محبت وطن میں عوام عمران خان کے اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران، وزراء اور اراکین اسمبلی فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.