بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فوج کو سیاسی عمل میں مداخلت کی دعوت دینا خوفناک ہے، ویمن ایکشن فورم

ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کے لیے آرمی چیف کو دعوت دینے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ یہ بات خوفناک ہے کہ فوج کو سیاسی عمل میں مداخلت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

ڈبلیو اے ایف کے مطابق گورنر پنجاب کو جس آئینی عہدے کی ذمے داری سونپی گئی تھی، انہوں نے اس عہدے کا وقار کم کردیا ہے۔

ویمن ایکشن فورم نے بیان میں مزید کہا کہ بار بار فوجی مداخلتوں نے پاکستان میں سیاسی قوتوں کے ارتقا اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

ڈبلیو اے ایف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا خط فوری طور پر واپس لیں۔

فورم نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئین کی خلاف ورزی کی ایسی کوششوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تمام قانونی فورم استعمال کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.