بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنیکا اعلان کیا ہے۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان نے بھارت کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کردیا، پاکستان بھارت کو متنازع منصوبہ شروع کرنے کے اعلان پر خط لکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کریگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا پروجیکٹ شروع کرنے سے 6 ماہ قبل آگاہ کرنیکا پابند ہے۔
Comments are closed.