وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حسن آباد پل ٹوٹنے کا واقعہ گلیشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے پیش آیا۔
حسن آباد پل کے ٹوٹنے پر بیان دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
شیری رحمان نے کہا کہ گلیشیئر کا پگھلنا سیلاب کا باعث بنا جس سے حسن آباد پل کے ستون کمزور ہوئے، مجھے بتایا گیا ہے 48 گھنٹوں کے اندر ایف ڈبلیو او مصنوعی پل قائم کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں جو درجہ حرارت بڑھنے سے پگھل رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر بات چیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
Comments are closed.