بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ، ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال نے لیڈی ڈاکٹر سے کلینک کی افتتاحی تقریب کی پروموشن کے لیے 6 لاکھ روپے ایڈونس لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈونس رقم لینے کے باوجود تقریب کا انعقاد کیا اور نہ ہی لیڈی ڈاکٹر کو رقم واپس کی۔

گارڈن ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا، جسے اب 2 ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.