وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیرملکی مراسلے پر کمیشن کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی جس عدلیہ پرگالم گلوچ کر رہی ہے، اس کے کمیشن پر کیسے اعتبار کریں گے؟
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن عدلیہ کو نشانہ بنارہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرح کل کو عدلیہ پر جانبداری کا الزام لگا کر سیاست کرے گی، ہمیں پورا یقین ہے پی ٹی آئی عدلیہ کے بنائے کمیشن کا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن اور تحقیقات سے بھاگنے کا مقصد اس معاملے پر سیاست کرتے رہنا ہے، تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ کمیشن کی انکوائری میں ان کا بیانیہ ختم ہوجائے گا۔
Comments are closed.