
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید کے والد رانا احمد علی کے قتل کے کیس میں پولیس نے رانا احمد علی کے ڈیرے پر تعینات 3 گارڈز کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکپتن سے ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی کے والد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اےمیاں نوید علی کے والد رانا احمدعلی کو گھر میں قتل کیا گیا۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.