بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت آج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نااہلی ریفرنسز پر سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 30 دن کے اندر نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.