رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت مکمل ہونے پر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا ہے۔
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک ٹرم گزشتہ روز 4 مئی کو ختم ہوئی تھی۔
ایک بیان میں رضا باقر نے اپنی 3 سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز ہیں، پہلی بار کورونا میں ٹرف اسکیم، پےرول پیکیج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا۔ راست کے ذریعے پہلا مفت ادائیگیوں کا نظام فراہم کیا اور کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کو فروغ دیا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا تھا۔ جس کے بعد سینئر ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج دیے جانے کا امکان تھا۔
Comments are closed.