عیدالفطر کا دوسرا دن بھی گزر گیا لیکن میٹھی عید کے مزے کم نہ ہوئے، سویوں، شیر خرمے، پلاؤ اور بریانی سے مہمانداریاں نمٹائی گئیں۔
دن میں سورج نے گرمی کا زور دکھایا لیکن شام میں لوگوں نے تفریح گاہوں، رات کو فوڈ اسٹریٹس کا رخ کرلیا اور کھلی ہوا میں باربی کیو، کٹاکٹ اور کڑاہی کے بھرپور مزے اڑائے۔
بچوں نے بھی عیدی جمع کرکے آئس کریم ، ٹافیاں اور مزے مزے کی چیزیں کھائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.