charlotte hookup bars my senior hookup reviews best place for discreet hookups married hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی شیلنگ سے 21یوکرینی شہری ہلاک، 28زخمی

گزشتہ روز روس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں یوکرین کے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق گزشتہ روز روسی شیلنگ سے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے تھے جبکہ آج لوہانسک ریجن میں شیلنگ سے 2افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کے مقامی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے اوڈیسا ریجن میں روسی راکٹ حملے میں اسٹریٹیجک پل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یوکرین کےشہر ماریوپول سے شہریوں کا انخلا آج بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب  صدر زیلنسکی کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول سے 156شہری زاپوریزازیا پہنچ چکے، ماریوپول میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے ہر کوشش جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.