casusl hookup review 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Cragsmoor New York whisper hookup hookup hotshot mature hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کیلئے بھی عید کی مبارک کا پیغام دیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پرتپاک میزبانی پر سعودی قیادت وحکومت سے اظہار تشکر بھی کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کرنے کی بھی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ولی عہد سے حالیہ ملاقات میں فیصلوں پر عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قابل افسران ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارک باد دی اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات میں وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.