بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں، انہوں نے پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے شہداء اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق ڈنگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.