بڑے شہروں میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ریلیف مل گیا مگر چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔
مکلی اور ٹھٹھہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں گھنٹوں بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی بند ہے ہم کیا کرسکتے ہیں۔
پڈعیدن، نوابشاہ، ٹنڈو محمد خان میں 10 سے 16 گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
پنجگور کے شہری علاقوں میں 14 اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، اسی طرح مستونگ، خضدار اور خاران میں 14 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
Comments are closed.