hookup hotshot mature hookup by tinder hookup lynchburg va carolina sweets hookup hotshot best hookup subredduts office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرا بھتیجا 5 دنوں سے مِسنگ ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 شہروں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے، میرا بھتیجا 5 دنوں سے مِسنگ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے گھر میں 3 سیٹیں ہیں، سب کو گرفتار کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ جن کو وزیراعظم بنادیا ہے لوگ ان کے چہروں سے نفرت کرتے ہیں، روضہ رسول پر ہماری جان قربان ہے، جو کچھ ہوا وہ روضہ رسول کے باہر ہوا، یہ لوگ لندن جائیں یا کہیں اور ان کو بکتر بند گاڑیوں کی ضرورت پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں، اگر ایک ارب روپے لگائیں، لوگوں کو 20-20 کروڑ دیں تو یہ حکومت بھی صبح فارغ ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے میرے تعلقات ہیں، جی ایچ کیو اور ٹرپل ون بریگیڈ میرے حلقے میں ہیں، عمران خان نے سختی سے منع کیا ہے کہ کوئی آدمی کسی سے نہ ملے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے ڈیوٹی لگائے تو رول ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، مئی بہت اہم ہے، خانہ جنگی کا خطرہ ہے، اقتدار کے بھوکے لوگ سمجھنے کی کوشش کریں، آخری سانس تک لڑیں گے، جیل ہماری محبوبہ ہے اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کیلئے جس کے ساتھ بیٹھنا پڑا بیٹھیں گے، عید پر کارکنوں کو پیغام ہے پرسکون رہیں، لال حویلی میں زیادہ رش نہ لگائیں، کارکن عید کے پیغامات فون پر بھیج دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.