پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے؟
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ اسلامی کیلینڈر میں 12 مہینے ہوتے ہیں لیکن چاند اور عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے؟
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے، پشاور کی مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
ملک میں ایک سال کے وقفے کے بعد پھر دو دو عیدیں منائی جارہی ہیں، وزیر اعلیٰ، صوبائی کابینہ اراکین نےگورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کی۔
Comments are closed.