گجرات میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ منڈیر میں پیش آیا جہاں تھانہ صدر کی حدود میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے 55 سالہ احسان، 50 سالہ اختر حسین نامی شخص اور ایک 52 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمی کا نتیجہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.