بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسانی حقوق کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی مخالفت

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اپنے کسی حریف کے خلاف توہین مذہب کے کیس نہیں چلانے چاہئیں۔

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو مسجد نبوی کےمعاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پر گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں درج پرچے کے مطابق انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر واقعے کے وقت مدینے میں موجود تھے۔ مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں، جن کے تحت عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.