وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران اس وارڈ کا بھی دورہ کہا جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے تھے۔
حمزہ شہباز نے سیکیورٹی وارڈ 2 میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا، اس وارڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب 22 ماہ قید میں رہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی، وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جیل کے لان میں پودا بھی لگایا، وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.