hookup Mount Ephraim 2010 free hookup apps best really free hookup sites best hookup apps that aren't a scam bbw hookups app secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: جرائم، سیاست ساتھ ساتھ، نریندر مودی کابینہ 42 فیصد وزرا کیخلاف مقدمات

بھارت میں جرائم اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے، وزیر اعظم، وزرا اعلیٰ، وفاقی اور ریاستی وزراء سمیت سیکڑوں اراکان پارلیمنٹ کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

نریندر مودی حکومت کی موجودہ کابینہ کے 42 فیصد جبکہ سابقہ کابینہ میں 24 فیصد وزراء کیخلاف سنگین مقدمات تھے۔

بھارتی لوک سبھا کے 542 ارکان میں سے 112 ارکان کے خلاف اغوا، قتل اور خواتین کے خلاف جرائم جیسے مقدمات درج ہیں، ریاستی اسمبلیوں کے 620 وزراء میں سے 201 وزراء کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

ایک ماہ قبل بھارتی ریاست گوا میں حلف اٹھانے والے 44 فیصد وزراء کے خلاف سنگین کیس ہیں، انڈین پنجاب کے 11 اور یوپی کے 22 وزراء خلاف مقدمات درج ہیں۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق 2004 میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے 24 فیصد ارکان پارلیمنٹ کا تناسب 2019 میں بڑھ کر 43 فیصد ہو گیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 2020 میں سیاسی جماعتوں کو حکم دیا کہ وہ امیدواروں کے مقدمات کو اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ کریں اور ان کے انتخاب کا جواز پیش کریں، لیکن ایسے امیدواروں کے عملی اور مالی فوائد کے پیش نظر پارٹی سربراہان نے سپریم کورٹ کے احکامات کو سنی ان سنی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.