وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعے پر حکومت نہیں لوگ مدعی بنے ہیں، لوگوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔
راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ لوگوں نے اس واقعے پر پولیس سے خود رابطہ کیا، مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے پر حکومت خود مدعی نہیں بننا چاہتی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اس واقعے کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔
Comments are closed.