سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے ابلاغِ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی وژن کو سراہا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے اور تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا، دونوں ملکوں نے نجی شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی، پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
Comments are closed.