hookup Illinois hookup Telford Pennsylvania hookup Vincentown New Jersey connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: اسپتال میں کام کے پہلے دن خاتون نرس پھانسی پہ لٹک گئی

پڑوسی ملک بھارت کے ایک اسپتال میں نوجوان خاتون نرس کی لاش لوہے کی سلاخ سے لٹکی ہوئی ملی، جہاں نرس نے ایک دن پہلے ہی کام شروع کیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں ایک نجی اسپتال سے 19 سالہ نازیہ نامی نرس کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کے گلے میں پھندا تھا، چہرے پر نقاب تھا اور ہاتھ میں رومال جیسا کپڑا تھا۔

اسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ 

ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ نازیہ جمعہ کی رات اسپتال کے اندر سو رہی تھی اور اگلی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔

متوفی خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اسے قتل کیا گیا اور اس کے بعد اس کی لاش اسپتال کے پیچھے لٹکا دی گئی۔ 

نازیہ کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے اسپتال میں کام کرنے والے چار افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.