بھارت میں شادی شدہ خاتون کو دوسرے شخص کے ساتھ افیئر کے الزام میں کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کی ایک خاتون کے شوہر نے اس پر گاؤں کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ افیئر کا الزام لگایا اور اس حوالے سے پولیس کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا۔
پولیس نے دیپک رام اور اس کی اہلیہ کو تھانے بُلایا جہاں اس جوڑے کی کاؤنسلنگ کی گئی۔
تاہم، اپنے گاؤں پہنچنے کے بعد، دیپک رام، اس کے والد شیو پوجن رام اور خاندان کے دیگر تین افراد نے خاتون کو ان کے گھر کے باہر بجلی کے کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو بچایا جبکہ خاتون کے شوہر اور سسر سمیت پانچ لوگوں کو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.