انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ ڈویژن ٹو 2022 میں سسکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان اور بھارتی کرکٹر چتیشور پجارا کی بیٹنگ اور پارٹنرشپ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
دونوں نے اپنی ٹیم کے لیے مشکل وقت میں 154 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی۔ بھارتی بلے باز چتیشور پجارا نے ڈبل سنچری بنائی جبکہ محمد رضوان 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں کی ایک ساتھ وکٹ پر بیٹنگ کرنے کے دوران تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر دونوں کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور ان کی ساتھ بیٹنگ کو سراہا۔
پاک بھارت جوڑی کی اس پارٹنر شپ کو کاؤنٹی چیمپئن شپ نے ایک "ڈریم پارٹنرشپ” کہا۔
دونوں ممالک کے مداح بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے دونوں کے لیے اپنے پیار کی برسات کردی اور دل کو چھو لینے والے ردِ عمل سامنے آئے۔
Comments are closed.