بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، اس فتنے کو جتنی جلدی کرش کرلیں اور اصل مقام پر پہنچا دیں، اتنا ہی ملک کا بھلا ہوگا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی ﷺ کی بےحرمتی کی، مسجد نبوی میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کیساتھ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا واقعہ افسوسناک ہے، سیاسی دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے، محبوب ہستی کے تقدس کا بھی لحاظ نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعے سے پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی کررہے ہیں اور سعودی عرب میں بھی کرنے کی کوشش کی، یہ سب کچھ منظم طریقے سے کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ اس فتنے کو جتنی جلدی کرش کرلیں اور اصل مقام پر پہنچا دیں، اتنا ہی ملک کا بھلا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ

انہوں نے کہا کہ جسے پنجاب اسپیڈ کہتے تھے اب وہ پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے، شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر اور باصلاحیت وزیراعظم ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی صلاحیتوں کی بدولت بہت جلد چیلنجز پر قابو پالیں گے، ان کی قیادت میں عوام کو گورننس، دیگر معاملات میں بہتری نظر آئے گی۔

 ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو محنت، اچھی نیت اور صلاحیت سے ریلیف دیں گے، پنجاب میں بھی گورننس اور دیگر امور میں فرق نظر آئے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.