hookup Mansfield Center hookup bbw com hookup Middle Island hookup Mount Ephraim hookup Birmingham galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کیخلاف پرویز الہیٰ کی درخواست رد

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی پرویز الہیٰ کی درخواست رد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے درخواست کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ ایک ہی وقوعہ کے 2 مختلف مقدمات درج نہیں ہو سکتے، درخواست گزار بیان دینا چاہے تو پہلے سے درج مقدمے کے تحت مؤقف قلمبند کراسکتا ہے۔

ایس پی سول لائنز صفدر کاظمی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ایف آئی آردرج ہوچکی اور تفتیش جاری ہے۔

رانا مشہود کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ مدعی پرچہ درج کرانے تھانے نہیں گیا، درخواست کیساتھ کمپیوٹر سلپ نہیں لگی، داخل دفتر کیا جائے۔

پرویز الہیٰ کی جانب سے عامر سعید راں نے درخواست دائر کر رکھی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وکیل نے کہا کہ پولیس اسپیکرصوبائی اسمبلی کی درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو حمزہ شہباز سمیت دیگر نامزد 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.