وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا۔
گزشتہ شب سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے لیے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا۔
وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کےدوران 2 مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی، وزیر اعظم نے ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
Comments are closed.