وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مسجد نبوی دنیا بھر کے مسلم کے لیے مقدس مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ وہاں موجود لوگوں کا ذاتی فعل ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مذہب کا احترام تحریک انصاف کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔
اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.