2010 free hookup apps gay byu hookups hookup Suplee PA a v hookup on xbox 360 hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسجد نبویؐ واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں: سعودی سفارت خانہ

گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی عرب کا پہلا ردِ عمل سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں۔

فواد العثمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔

مسجد نبوی کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا گیا، بعض افراد نے بدتمیزی کی انتہا کر دی، پوری دنیا کے زائرین کے سامنے اپنے ہی وزراء کا تمسخر اڑایا گیا، دونوں وزراء کو غدار اور چور کہہ کر ان کا پیچھا کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سعودی حکام سے درخواست کرنے جار ہے ہیں کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

رمضان المبارک کے آخری ایام ہونے کے باوجود تماش بین بن کر لوگ اپنے موبائلوں سے ویڈیو بناتے رہے۔

نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک شخص نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے سر کے بال نوچ لیے۔

مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی مسجد نبویﷺ کے احترام میں خاموشی سے آگے بڑھتے رہے اور مریم اورنگزیب سر نیچا کیے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.