پولیس نے کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کی کچی آبادی شہباز گوٹھ اسکیم 33 میں اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیرات کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نیاز احمد، الطاف حسین، آصف علی، واجد اور نوید احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی ایس پی سہیل فیض کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی نگرانی میں کی گئی۔
Comments are closed.