وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.