بھارت میں ایک 21 سالہ نوجوان کو برتن دھونے کے تنازع پر اپنے فلیٹ میٹ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے ملزم کی شناخت بھارت کے ضلع کٹک کے رہنے والے انیل کمار سرت کمار داس کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت 28 سالہ امر بسنت مہوپترا کے نام سے ہوئی ہے۔
اس واقعے کی شکایت ملزم اور مقتول کے ان کے ساتھ رہنے والے ایک تیسرے شخص 40 سالہ برجو ساہو نے درج کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق، ان تینوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے جوکہ نقل مکانی کرکے پونے آئے اور شہر میں حجام کی نوکری کرتے ہیں اور ایک ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔
پولیس کے مطابق، جمعہ کو آدھی رات ہونے سے کچھ وقت پہلے مہاپترا نے داس سے برتن دھونے کو کہا جس کے بعد دونوں میں بحث ہوئی اور مشتعل ہو کر داس نے باورچی خانے کا چاقو اٹھایا اور مہاپترا پر بے دردی سے وار کردیا۔
Comments are closed.