روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے مفاد کے لیے مل کرکام کرنے پر زور دیا۔
روسی وزیرخارجہ نے علاقائی و عالمی استحکام و سلامتی کے لیے بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پارہا ہے۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا ماسکو کا دورہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.