سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں ہفتے کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنےکی کوشش کی جائے۔
سعودی سپریم کورٹ کے مطابق شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو مطلع کریں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.