ضلع کرم میں 50جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
50 جوڑوں کی شادی کی تقریب کا اہتمام پاراچنار کی عید گاہ میں کیا گیا.
تقریب میں پاک فوج کے73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس اور فورسز کے دیگر افسران کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور دولہا دلہن کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کےلیے موجودہ مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا ہے ایسے میں شادی کی اجتماعی تقریب ایک احسن قدم ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اب تک پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں۔
Comments are closed.