hookup que significa whatsapp groups for hookups hookup Suplee PA glasgow hookups dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے کمر بستہ ہے، عالمی جینوسائیڈ واچ

ورلڈ ودآؤٹ جینوسائیڈ کی بانی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر ایلن کینیڈی نے امریکی کانگریشنل بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں تشدد کی کارروائیوں کے ذریعے ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کمر بستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80 سال پہلے یورپ میں یہودیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی بازگشت آج بھارت میں شروع ہوگئی ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسند تحریک نے مسلم مخالف نفرت کے لیے سرکاری حمایت اور مسلم مخالف تشدد کے لیے استثنیٰ کو جنم دیا ہے۔

جینوسائیڈ واچ کے ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.